سڑک پر برف پھینک کر رقم اینٹھنے والا ملزم گرفتار

سڑک پر برف پھینک کر رقم اینٹھنے والا ملزم گرفتار

مری۔ پنجاب پولیس کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیئے گئے پیغام میں کہا کہ سڑک پر برف پھینک کر سیاحوں سے مدد کے بہانے رقم اینٹھنے والا ملزم ثاقب عباسی گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے زیر استعمال جیپ بھی قبضہ میں لے لی گئی ہے۔ سیاحوں کی شکایات سامنے آنے پر سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی نے نوٹس لیتے ہوۓ ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کا حکم دیا تھا۔

پولیس کی جانب سے کی جانے والی ایک اور ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ ملزم سڑک پربرف بکھیرتا اورجب کسی سیاح کی گاڑی پھنس جاتی تو جیپ سےٹو کرکےنکالنے کا بھاری معاوضہ لیتاتھا۔ ملزم کےدیگر ساتھیوں کوبھی گرفتار کیا جاۓگا۔

سی پی او ساجد کیانی نے اپنے بیان میں کہا کہ سیاحوں کا تحفظ اور سہولت اولین ترجیح ہے، سیاحوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھانےوالے قانون کی گرفت سےنہیں بچیں گے.

اس سے قبل اپنے ٹؤئٹ میں صحافی حامد میر کا ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لوٹ مار کرنے والے ہر جگہ ہوتے ہیں مری میں بھی ہیں یہ لوگ سیاحوں کی مجبوری کا فائدہ کیسے اٹھاتے ہیں؟ ایک شہری نے لٹیروں کے طریقہ واردات اور جگہ کی نشاندہی کر دی ہے اب مقامی پولیس اور انتظامیہ کا فرض ہے کے مذکورہ علاقے میں کارروائی کرے...

Watch Live Public News