اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الالحسن مستعفیٰ ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس اعجازالاحسن نے استعفی دے دیا ۔جسٹس اعجازالاحسن سپریم کورٹ کی سنیارٹی میں تیسرے سنئیر ترین جج تھے۔جسٹس اعجازالاحسن کو اکتوبر میں چیف جسٹس آف پاکستان بننا تھا۔ خیال رہے کہ جسٹس اعجازالاحسن نے آج سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس مظاہرعلی نقوی نے استعفیٰ دے دیا تھا. سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نےاستعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دیا تھا جسے آج منظور کرلیا گیا .