کورونا وائرس سے مزید 27مریض انتقال کر گئے

کورونا وائرس سے مزید 27مریض انتقال کر گئے
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان میں کورونا مثبت کیسز بڑھنے لگے،شرح3 اعشاریہ 79 فیصد تک پہنچ گئی، 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 828 نئے کیس رپورٹ، مزید 35 افراد جاں بحق، اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 555 ہوگئی، 36 ہزار 454 مریض گھروں اور اسپتالوں میں زیرعلاج، 2 ہزار 49 کی حالت تشویشناک۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 27مریض انتقال کر گئے ،پاکستان بھر میں 1ہزار 980افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی، کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 37ہزار 499 ہو گی جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 9 لاکھ 13ہزار 203مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ پاکستان بھر میں 9لاکھ 73ہزار 284مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،ملک بھر میں کورونا سے تاحال22ہزار 582اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 48ہزار 382ٹیسٹ کئے گئے۔

Watch Live Public News