نشے کی لت پوری کرنے کے لیے گاڑیاں چوری کرنیوالا گروہ پکڑا گیا

نشے کی لت پوری کرنے کے لیے گاڑیاں چوری کرنیوالا گروہ پکڑا گیا
کراچی(پبلک نیوز) ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف اسلم راو کے مطابق اے وی ایل سی کنے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران دو خواتین سمیت 7 رکنی کار لفٹر گروہ گرفتار کر لیا. ایس ایس پی اے وی ایل سی کے مطابق گرفتار کار لفٹرز سے چھ کاریں برآمد ہوئیں‌،گرفتار ملزمان میں شجاعت، دانش، عطااللہ، احتشام، دانیال، قرۃالعین اور کنول شامل ہیں . برآمد شدہ گاڑیوں میں ہنڈا سِوک، ہونڈا سٹی، سوزوکی کلٹس اور آلٹو کاریں شامل ہیں جو کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری کی گئی ہیں اور جن کے مقدمات درج ہیں . ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف اسلم راو کا کہنا تھا کہ ملزمان میں میاں بیوی اور دیور بھی شامل ہیں،گروہ کے مرکزی کردار قرۃالعین عینی اور شوہر شجاعت ہیں، ملزمان اپنے نشے کی لت کو پورا کرنے اور تفریح کے لیے کاریں چراتے تھے،نشے کے بعد ملزمان لانگ ڈرائیو پر نکل جاتے تھے. ملزمان نے دو کاریں فروخت بھی کی ، باقی گاڑیاں نشہ اترنے کے بعد کسی بھی علاقے میں چھوڑ دیتے تھے ، قرۃالعین کا دیور اپنے مرحوم بھائی کی ایکسائز پولیس کی یونیفارم استعمال کرتا تھا ،والدہ کو پتہ چلا تو یونیفارم جلادی. انہوں نے کہا یونیفارم جلانے پر ملزم اپنے بھائی کی ایکسائز کیپ پہن کر واردات کرنے لگا ،ملزمان مجموعی طور پر 20 کے قریب گاڑیاں چوری کر چکے ہیں،ملزم دانیال کسی بھی کار کو کھولنے کی مہارت رکھتا ہے،گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔