”سلیکٹڈ وزیراعظم پاپولیشن ٹاسک فورس کیلئے تیار نہیں “

”سلیکٹڈ وزیراعظم پاپولیشن ٹاسک فورس کیلئے تیار نہیں “
کراچی ( پبلک نیوز) پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود سلیکٹڈ وزیراعظم پاپولیشن کے متعلق ٹاسک فورس کی صدارت کرنے کے لیئے تیار نہیں،پاپولیشن فنڈ کے لیئے وفاقی حکومت کی جانب سے 10 ارب روپئے مختص کیئے جانے تھے، تاحال صرف ایک ارب روپے رکھے جا سکے ہیں۔ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آبادی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ جن ممالک میں فرٹیلٹی ریٹ زیادہ ہے وہاں دوسروں پر انحصار کرنے والی آبادی یعنی نوعمر اور نوجوان افراد زیادہ تعداد میں ہیں،ایسے حالات کسی بھی ملک میں بیروزگاری، تعلیم اور صحت کی سہولیات کے فقدان جیسے مسائل کو جنم دیتے ہیں، پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے، جہاں فرٹلٹی ریٹ بہت زیادہ اور مانع حمل تدابیر پر عمل بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا نتیجہ آبادی میں اضافے کی شکل میں نکلتا ہے،لیکن آبادی میں توازن لانے کے معاملے پر ہم ملکی سطح پر فرٹیلٹی اور خاندانی منصوبہ بندی کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدام پر تعاون کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی ایسے اقدامات سے کمٹڈ ہے، جیسا کہ مشترکہ مفادات کونسل کی سفارشات ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ وہ پہلا صوبہ تھا، جس نے 2015ع میں فیملی پلاننگ کے سلسلے میں اپنا کوسٹڈ امپلیمنشن پلان تیار کیا، جو 2012ع میں ہونے والے لندن سمٹ کے اعلامیئے گلوبل ایف پی 2020 انیشیٹو کی پیروی تھا،سابق صدر آصف زرداری کی زیرِ قیادت تاریخی 18 ویں آئینی ترمیم کے بعد اب صحت اور بھبودِ آبادی کے محکمے باضابطہ مربوط و فعال ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ سندھ نے اپنے محکمہ بھبود آبادی کی بجٹ میں 8 گنا سے بھی زیادہ اضافہ کیا ہے،پیپلز پارٹی خواتین کو بااختیار بنانے، صنفی مساوات، اور انفارمڈ چوائسز کے حقوق اور نوعمر و نوجوانوں کے حقوق سے کاربند ہے،پی پی پی جب منتخب ہوکر حکومت میں آئے گی تو ایسی اصلاحات کو پورے ملک میں متعارف کرائے گی۔

Watch Live Public News