ویب ڈیسک: آذربائیجان کے صدرالہام علیوف 2روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، اس موقع پر انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر کا استقبال کیا، الہام علیوف کے دورہ پاکستان کے درمیان دونوں ممالک کے مابین مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ صدر الہام علیوف وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں، آذربائیجان کے صدر اپنے دورے میں پاکستان کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
منگل کو وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ فریقین دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے، آذربائیجان کے صدر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعاون اور قیادت کی سطح پر بات چیت کی عکاسی کرتا ہے۔