واٹس ایپ   نے   وائس میسج ٹرانسکرپشن نامی فیچر متعارف کرادیا

واٹس ایپ   نے   وائس میسج ٹرانسکرپشن نامی فیچر متعارف کرادیا

(ویب ڈیسک ) واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا (beta) ورژن میں وائس میسج ٹرانسکرپشن نامی فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

WABetainfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے   اینڈرائیڈ بیٹا (beta) ورژن استعمال کرنے والے صارفین کیلئے وائس میسج ٹرانسکرپشن نامی فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔جس کے نام سے ظاہر ہے کہ اس نئے فیچر سے وائس میسجز کو تحریری شکل میں بھی اب پڑھا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ مئی 2023 میں اس فیچر کو آئی او ایس ڈیوائسز کے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا تھا۔ 

 یہ فیچر اگر آپ کے پاس وقت نہ ہو اور وائس میسج کا مواد جاننا چاہتے ہوں  یا جو ٹھیک سے سن نہیں سکتے اور انہیں سننے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ان   صارفین کیلئے   کارآمد ثابت ہوگا۔

رپورٹ میں اس فیچر کا ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ  فی الحال وائس میسجز کو انگلش، ہسپانوی، پرتگیز (برازیل)، روسی اور ہندی زبانوں میں تبدیل کرنا ممکن ہوگا۔لیکن بہت جلد  اس میں مزید زبانوں کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

جب صارفین وائس میسج ٹرانسکرپٹ کرنے کیلئے کسی زبان کو منتخب کریں گے تو   واٹس ایپ میں اضافی ڈیٹا پیکج ڈاؤن لوڈ ہوگا تاکہ آپ کی پرائیویسی کا تحفظ یقینی ہوسکے۔تمام وائس میسجز کا ٹیکسٹ ڈیوائس کے اندر ٹرانسکرپٹ ہوگا  جس کا مطلب ہے کہ  کنٹرول آپ کے پاس ہوگا اور کسی اور کی اس تک رسائی نہیں ہوسکے گی۔

Watch Live Public News