سپریم کورٹ کوخط لکھنےکےمعاملےمیں اہم پیشرفت

سپریم کورٹ کوخط لکھنےکےمعاملےمیں اہم پیشرفت
کیپشن: سپریم کورٹ کوخط لکھنےکےمعاملےمیں اہم پیشرف

ویب ڈیسک: سیاسی جماعتوں سے بات چیت کے حوالے سے سپریم کورٹ کو خط لکھنے کا معاملہ،پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم اور سیاسی قیادت نے خط کے مجوزہ متن پر مشاورت کی۔سیاسی قیادت اور لیگل ٹیم نے سپریم کورٹ کے لئے خط کے نکات پر بانی چئیرمین سے دوبارہ مشاورت پر اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  خط کے متن کو فا ئنل کرنے سے قبل لیگل ٹیم کے ارکان بانی چئیرمین سے ملاقات بھی کریں گے،اس سلسلے میں بانی چیئر مین سے وکلا کی آج کیس کی سماعت کے بعد ملاقات کا امکان ہے۔آج ملاقات میں بات نہ ہوسکی تو لیگل ٹیم کل تک ملاقات کریں گے۔

ً خط کے نکات کی بانی چیئرمین کی حتمی منظوری کے بعد خط سپریم کورٹ میں جمع کرایا جائے گا، خط میں سیاسی و معاشی صورتحال اورقومی چیلنجز کو کم کرنے کو ترجیح دی جائے گی، خط میں انتخابی مینڈیٹ کی واپسی، پارٹی قائدین اور ورکرز پر کیسز میں فئیر ٹرائل کا مطالبہ کیا جائے گا جبکہ حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں سے بات چیت پربھی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کی جائےگی۔

Watch Live Public News