(ویب ڈیسک ) سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں آپریشن کرتے ہوئے 11 دہشتگرد جہنم واصل کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں آپریشن کیا۔ سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے نتیجے میں 11 دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیے ، ہلاک دہشتگرد سیکورٹی فورسز پر ہونے والے حالیہ حملے میں ملوث تھے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں کیپٹن محمد فراز الیاس اور صوبیدار میجر محمد نذیر سمیت سات بہادر سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔
پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔