واشنگٹن(ویب ڈیسک) جوبائیدن کی حکومت آنے کے امریکہ کی معاشی بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اور گزشتہ ماہ یعنی فروری میں امریکہ کا بجٹ خسارہ 311بلین کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے انکشاف کیا ہے کہ فروری میں وفاقی حکومت کے بجٹ خسارہ 311 بلین ڈالر تھا، جو کورونا سے نمٹنے کے لئے اخراجات میں مسلسل اضافے کی روشنی میں اس ماہ کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ریکارڈ بن چکا ہے۔فروری کی آمدنی 32٪ اضافے سے 248 ارب ڈالر رہی جبکہ بے روزگاری اور صحت کے اخراجات کی وجہ سے اخراجات بڑھ کر 559 بلین ڈالر ہوگئے۔مالی سال 2021 کے پہلے پانچ مہینوں میں خسارہ 68 فیصد اضافے کے ساتھ 1.079 ٹریلین ڈالر کی ریکارڈ ترین اونچائی پر آگیا، جو 2010 کے مالی سال کے اکتوبر سے فروری کے دوران 652 بلین ڈالر کے ہندسوں پر ٹھہرا ہوا تھا۔