موٹروے زیادتی کیس: بچوں کے بیان ریکارڈ نہ کرنیکا حکم

موٹروے زیادتی کیس: بچوں کے بیان ریکارڈ نہ کرنیکا حکم

لاہور (پبلک نیوز) موٹروے زیادتی کیس اہم میں پیش رفت، متاثرہ خاتون نے اپنا بیان قلمبند کروا دیا۔ عدالت میں متاثرہ خاتون کے 3 کمسن بچوں کو بھی پیش کیا گیا۔ عدالت نے بچوں کے کم عمر ہونے پر بیان ریکارڈ نہ کرنے کا حکم دیا۔

متاثرہ خاتون نے کمرہ عدالت میں عابد ملہی اور شفقت عرف بگا کی شناخت کی۔ متاثرہ خاتون نے مکمل واقعے سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ متاثرہ خاتون نے ملزمان کی شناخت جیل میں جا کر بھی کی۔ عدالت نے عابد ملہی اور شفقت بگا کا ڈی این اے لینے والے افراد کا بھی بیان ریکارڈ کیا۔

عدالت نے انسپکٹر محمد سلیم کا بیان بھی قلمبند کرلیا۔ متاثرہ خاتون نے انسپکٹر سلیم کو نام خفیہ رکھنے کا بیان دیا تھا۔ انسداددہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے جیل میں سماعت کی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔