پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد

پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد
پشاور (ویب ڈیسک)ہائیکورٹ نے شارٹ ویڈیو ایپ ٹک ٹاک آج سے بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ اس ایپ کی وجہ سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے اس لئے اسے فوری طور پر بند کیا جائے۔ اس فیصلہ کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی ہےتفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے ایک مختصر فیصلے میں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو آج سے بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید خان نے ریمارکس دئیے کہ اس ایپ پر جو ویڈیوز اپ لوڈ کی جاتی ہیں وہ ہمارے معاشرے کیلئے قابل قبول نہیں ہیں ٗ ان ویڈیوز کی وجہ سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے ٗ لہٰذا اس کو فوری طور پر بند کیا جائے۔ چیف جسٹس نے اس موقع پر ڈی جی پی ٹی اے سے استفسار کیا کہ ٹک ٹاک ایپلی کیشن بند کرنے سے کیا ان کو نقصان ہو گا ٗ جس پر ڈی جی پی ٹی اے کا جواب تھا کہ ہاں ان کو نقصان ہو گا۔ہم سے اس حوالے سے ٹک ٹاک انتظا میہ کو درخواست دی ہے مگر ابھی تک مثبت جواب نہیں آیا۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کرنے والی تمام کمپنیوں کو پابند بنایا گیا ہے کہ ٹک ٹاک تک رسائی روک دیں.

Watch Live Public News