ٹک ٹاک صارفین کیلئے خوشخبری، بڑا فیچر متعارف کرادیا گیا

tik tok new feature
کیپشن: tik tok new feature
سورس: google

ویب ڈیسک : ٹک ٹاک میں ڈیلیٹ اینڈ ری ایڈٹ نامی اس فیچر متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین ایپ میں کسی ویڈیو کو ڈیلیٹ کیے بغیر اسے ایڈٹ کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیلیٹ اینڈ ری ایڈٹ ایسے صارفین کے لیے بہت کارآمد فیچر ہوگا جو براہ راست ٹک ٹاک میں ویڈیوز بنانے اور ایڈٹ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

اس فیچر سے صارفین کو پہلے سے اپ لوڈ ویڈیوز کو ایڈٹ کرنے کا موقع ملے گا اور انہیں ویڈیوز کو ڈیلیٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی جبکہ صارفین کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر مبنی ویڈیوز کو ایڈٹ کرسکیں گے۔

آسان الفاظ میں کسی اپ لوڈ ویڈیو کو ڈیلیٹ کرنے کی بجائے اسے سلیکٹ کرکے ڈرافٹ میں منتقل کریں اور پھر اسے ایڈٹ کرکے دوبارہ پوسٹ کردیں۔ صارفین اپنی ان ویڈیوز کو بھی بہتر بنا سکیں گے جو پوسٹ ہونے کے بعد مطلوبہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتیں۔
 

Watch Live Public News