ویب ڈیسک: جسٹس نعیم اختر افغان نےسپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کے طور پر حلف اٹھالیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والے جسٹس نعیم اختر افغان سے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی۔
سپریم کورٹ کے ججز، سینئر وکلاء، عدالتی سٹاف حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے۔ جسٹس نعیم اختر افغان بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔