آصف زرداری کی تقریب حلف برداری، بختاور بھٹو نے خوبصورت تصاویر جاری کردیں

آصف زرداری کی تقریب حلف برداری، بختاور بھٹو نے خوبصورت تصاویر جاری کردیں
کیپشن: Asif Zardari's swearing-in ceremony, Bakhtawar Bhutto released beautiful pictures

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے دوسری مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ ان سے عہدے کا حلف چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے لیا۔ جس کے ساتھ ہی وہ ملکی تاریخ میں دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے والے پہلے شخص بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تقریب حلف برداری ایوان صدر میں منعقد کی گئی۔ جس میں آصف زرداری کے بچوں نے بھی شرکت کی۔ اس حوالے سے ان کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تقریب کے دوران لی گئی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

آپ بھی یہ تصاویر یہاں دیکھ سکتے ہیں:

Watch Live Public News