( لاہور ) محمد شکیل خان: اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو ملتان سلطانز کے خلاف ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل میں نسیم شاہ پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ نسیم شاہ پر کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1 کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔
نسیم شاہ نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔ میچ کےاختتام پر نسیم شاہ نے وکٹس کو کک ماری تھی، غلطی تسلیم کرنے کے بعد نسیم شاہ کے خلاف مزید کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کیا گیا ہے۔ ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ وقت سے ایک اوور پیچھے رہی ہے۔
سلواوور ریٹ پر ملتان سلطانز کی پوری ٹیم پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔