یو اے ای میں بارشیں، سیلابی صورتحال ، دبئی جانے والی کئی پروازیں منسوخ

یو اے ای میں بارشیں، سیلابی صورتحال ، دبئی جانے والی کئی پروازیں منسوخ
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک:یواے ای میں موسلا دھار بارشیوں کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاستوں دبئی،شارجہ،ابوظہبی،راس الخیمہ اور عجمان میں بادل جم کے برسے۔ 

پیر کی صبح دبئی پولیس نے ایک پبلک سیفٹی ایڈوائزری جاری کی جس میں شہریوں کو موسم کی خراب صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے۔

بارش کے باعث دبئی سے شارجہ جانے والی بس سروس معطل ہوگئی ہے۔ دبئی جانے والی کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں،کچھ پروازوں کو مسقط اور دوحہ بھیج دیا گیا۔ 

واضح رہے کہ حکام نے شہریوں کو احتیاط سے ڈرائیونگ کرنے  اور ساحل پر نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔

Watch Live Public News