مریم نواز کی رمضان المبارک کی آمد پر اہل اسلام کو مبارکباد

مریم نواز کی رمضان المبارک کی آمد پر اہل اسلام کو مبارکباد

(ویب ڈیسک )  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف  نے   رمضان المبارک کی آمد پر اہل اسلام کو مبارکباد دی ہے۔

مریم نواز  کا کہنا ہے کہ   رمضان المبارک کی بابرکت ساعتیں نصیب ہو نا اللہ کریم کا احسان ہے۔ رمضان المبارک  کے دوران اپنے اردگرد محروم اور ضرورت طبقے کو بھی یاد رکھیں۔  ہر صاحب ثروت اپنے دستر خوان میں غرباومساکین کو بھی رضا الٰہی کےلئے شریک کرے۔ 

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ   رمضان المبارک میں مظلوم کشمیری اورفلسطینی بہن بھائیوں کو بھی یاد رکھا جائے۔   روزہ  عبادت ہونے کے ساتھ ساتھ اخلاقی نظم و ضبط کی تربیت بھی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ نگہبان رمضان پیکیج کے تحت سواتین کروڑ مستحقین کو ان کی دہلیز پر اشیاء خوردونوش مہیا کی جارہی ہے۔ 

Watch Live Public News