واٹس ایپ میں صارفین کیلئے ایک اہم فیچر کا اضافہ  

واٹس ایپ میں صارفین کیلئے ایک اہم فیچر کا اضافہ  

(ویب ڈیسک )   واٹس ایپ میں صارفین  کیلئے ایک اہم فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے   جو  انہیں واٹس ایپ  پر بات چیت کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائے گا۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ چیٹ کیپشن فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔اس نئے فیچر سے صارفین کو معلوم ہوگا کہ واٹس ایپ میں ان کی چیٹس انکرپٹڈ ہونگی۔

اس نئے فیچر کے تحت  ان چیٹس کو صرف بھیجنے اور موصول کرنے والا ہی دیکھ سکے گا ،ان چیٹس پر کمپنی سمیت کسی کی رسائی نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ میں صارفین کی   چیٹس اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوتی ہیں  تاہم اب اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین کو مکمل یقین دلایا جا رہا ہے۔

جیسا کے اوپر دیے گئے سکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا عندیہ کانٹیکٹ یا گروپ کے نام کے نیچے لاک کی شکل کے آئیکون سے ملے گا جس کے ساتھ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ لکھا ہوگا۔تاہم یہ کیپشن چیٹ اوپن ہونے کے چند سیکنڈ کے بعد غائب ہوجائے گا تاکہ صارفین لاسٹ سین کی تفصیلات جان سکیں ۔

یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن کے صارفین کو دستیاب ہے ، تاہم تمام صارفین کو  بہت جلد دستیاب ہوگا۔