سدھیر چودھری: واپڈا نے ہائیڈرو پاور پلانٹس کے آلات پرمشتمل ہائیڈل میوزیم قائم کر دیا.
میوزیم کے قیام کا مقصد واپڈا پن بجلی گھروں کے شاندار ورثہ کا تحفظ اور نمائش ہے. یہ میوزیم تربیلا چوتھے توسیعی پن بجلی گھر میں قائم کیا گیا ہے۔
میوزیم میں جبن، وارسک، تربیلا اور رینالہ پن بجلی گھروں کے نایاب آلات رکھے گئے ہیں۔ جبکہ کرم گڑھی اور چترال پن بجلی گھروں کے تاریخی الیکٹرو مکینکل آلات اور مشینری کو رکھا گیا ہے۔
یہاں 1937میں تعمیر کئے گئے جبن ہائیڈل پاور سٹیشن اورتربیلا ڈیم کے ماڈل کو بھی میوزیم کی زینت بنایا گیا ہے۔