ڈسکہ(پبلک نیوز) ڈسکہ عوامی روڈ میں جنازہ کو لے جاتے ہوئے نوٹوں سے سلامی دی گئی۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے جنازہ لے جاتے ہوئے میت پر نوٹوں سے سلامی کروائی جا رہی ہے۔ میت کو دفنانے سے قبل بھی اس پر لاکھوں روپے نوٹ نچھاور کئے گئے۔وفات پا جانے والے شخص کے بیٹے نے کہا ہے ک پیر بابا کی نصیحت تھی کہ مجھے دھوم دھام سے دفنایا جائے۔ متوفی سائیں محمد رفیق گوجرنوالہ کے رہائشی تھے سائیں رفیق نے بیٹے کو وصیت کی تھی کہ انہیں دھوم دھام کے ساتھ ڈسکہ کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے
جنازہ میں خواتین بھی شریک رہیں جو میت پر نوٹ نچھاور کرتی رہیں۔