شمالی وزیرستان میں آج عید الفطر منائی جائے گی

شمالی وزیرستان میں آج عید الفطر منائی جائے گی
وزیرستان ( پبلک نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں آج عید منائی جائے گی۔ رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے تصدیق کر دی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے ٹویٹ کے ذریعہ یہ اعلان کیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں تقریباً 20 لوگوں نے حیدر کھیل میں عید کا چاند دیکھا۔ ہم کل عید منائیں گے، ہماری دعائیں ان مسنگ پرسنز اور ان کی فیمیلیز کے لیے ہوں گی۔علاوہ ازیں چاند دیکھنے والوں کی تفصیلات بھی شیئر کی گئی ہیں۔ فہرست میں چاند دیکھنے والے لوگوں کے نام موجود ہیں۔ مقامی علما نے عید منانے کا اعلان کر دیا ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں عید کا چاند نظر نہیں آیا اور متحدہ عرب امارات میں بھی چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کر دی گئی ہے جبکہ پاکستان میں آج چاند نظر آنے سے متعلق محکمہ موسمیات نے واضح کردیا ہے کہ کوئی امکان نہیں ہے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔