پنجا ب کے سکولوں میں گرمی کی چھٹیاں کب سےشروع ہونگی ؟

پنجا ب کے سکولوں میں گرمی کی چھٹیاں کب سےشروع ہونگی ؟
لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ سکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کا آغاز یکم جون سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ‏ محکمہ تعلیم پنجاب نے بچوں کو گرمی کی چھٹیوں کا کام 31 مئی تک دینے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے مطا بق ‏پہلی سے آٹھویں جماعت کے نتائج کا اعلان بھی 31 مئی سے قبل کیا جائے گا، ‏گرمی کی چھٹیوں کا سلسلہ 31 جولائی تک جاری رہے گا جبکہ ‏یکم اگست سے نیا تعلیمی سال شروع ہوگا۔ گرمی کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن آئندہ ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔