ہیٹ ویوز کے پیش نظر سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی

ہیٹ ویوز کے پیش نظر سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی

(ویب ڈیسک ) ہیٹ ویوز کے پیش نظر سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منسٹر یونیورسٹیز اینڈ بورڈ محمد علی ملکانی کی سفارش پر منظوری دے دی۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے  کہ   انٹر میڈیٹ  کے امتحانات 22 مئی کے بجائے اب 27 مئی سے شروع ہونگے۔

  وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر یونیورسٹیز اینڈ بورڈ نے امتحانات کی تاریخ تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

Watch Live Public News