ٹیکس نہ دینےوالوں کی سمیں آج سے مرحلہ وار بند ہوں گی

ٹیکس نہ دینےوالوں کی سمیں آج سے مرحلہ وار بند ہوں گی
کیپشن: ٹیکس نہ دینےوالوں کی سمیں آج سے مرحلہ وار بند ہوں گی

ویب ڈیسک:  ٹیکس نہ دینے والوں کی سمیں آج سے مرحلہ وار بند ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) اور ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں میں روزانہ پانچ ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے نفاذ کیلئے ایف بی آر کی پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کیساتھ ملاقات ہوئی، ملاقاتوں کا مقصد ٹیکس سال 2023 کے نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنا یقینی بنانا تھا۔

ایف بی آر حکام کے مطابق ٹیلی کام آپریٹرز نے چھوٹے بیچز میں مینوئل طریقے سے سمیں بلاک کرنے پراتفاق کیا ہے، ٹیلی کام آپریٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر مزید بیچز بھیجے جائیں گے۔

حکام کے مطابق ٹیلی کام آپریٹرز نے نان فائلرز کو سمیں بلاک کرنے سے خبردار کرنے کے پیغامات بھیجنا بھی شروع کر دیئے ہیں، نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے سے ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے ایف بی آر کو نان فائلرز کے خلاف پلان بی پر عملدرآمد کیلئے گرین سگنل دے دیا تھا۔

Watch Live Public News