ڈاکٹر کی بیوی 2آشناؤں سمیت پکڑی گئی

ڈاکٹر کی بیوی 2آشناؤں سمیت پکڑی گئی
کیپشن: ڈاکٹر کی بیوی 2آشناؤں سمیت پکڑی گئی

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے کاس گنج کے ایک ہوٹل میں ڈاکٹر نے اپنی بیوی کو 2 دیگر مردوں کے ساتھ مبینہ طور پر قابل اعتراض حالت میں پکڑ لیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شوہر کو اپنی بیوی پر شک تھا، جس پر اس نے بیوی کا پیچھا کیا اور ہوٹل کے کمرے پر اچانک چھاپہ مارا۔

شوہر کے اس اچانک دھاوے پر اس کی بیوی اور اس کے دونوں ساتھی بوکھلا گئے، اس کے بعد دونوں فریقین کے درمیان پرتشدد جھڑپ ہوئی جو کیمرے میں قید ہوگئی۔ 

مذکورہ شوہر کے ساتھ اس کے خاندان کے افراد بھی تھے جنہوں نے بیوی اور اس کے ساتھ موجود افارد پر تشدد کیا۔

پولیس کے مطابق یہ جوڑا گزشتہ ایک سال سے گھریلو جھگڑے کے باعث الگ رہ رہا تھا۔

پولیس نے خاتون کو گرفتار کر لیا ہے، جو ایک سرکاری اسپتال میں ڈاکٹر بھی ہے، جبکہ اس کے ساتھ پائے گئے افراد میں سے ایک کا تعلق غازی آباد اور دوسرے کا بلند شہر سے ہے۔

 شوہر نے اپنی بیوی اور دونوں مردوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرادیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون نے ابھی تک اپنے شوہر کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کرائی ہے۔

Watch Live Public News