ٹک ٹاک سے مواد ہٹائے جانے والے 7بڑے ممالک میں پاکستان بھی شامل

ٹک ٹاک سے مواد ہٹائے جانے والے 7بڑے ممالک میں پاکستان بھی شامل
کیپشن: Pakistan is included in the 7 major countries where content is removed from Tik Tok

ویب ڈیسک: چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ مختلف وجوہات کی بنا پر اس ایپ سے ویڈیوز ہٹانے کے معاملے میں سرفہرست 7بڑے ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر  جن سات بڑے   ممالک سے اپ لوڈ ہونے والی ویڈیوز کو ہٹایا گیا ہے ان میں پاکستان بھی شامل ہے۔

حالیہ رپورٹ میں ٹک ٹاک نے دنیا بھر سے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ہٹائی جانے والی ویڈیوز کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق پاکستان ان 7 ممالک میں شامل ہے، جہاں سے سب سے زیادہ ویڈیوز ہٹائی گئی ہیں۔'

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 'یہ ٹک ٹاک کے اس وعدے کو ظاہر کرتا ہے کہ ہم پاکستان میں رپورٹ کیے گئے کسی بھی غیر مناسب مواد کو ہٹا دیں گے۔'

پہلے نمبر پر آسٹریلیا ہے جہاں سے 1532 ویڈیوز ہٹائی گئیں۔ دوسرے نمبر نیوزی لینڈ آتاہے جہاں سے 637 ویڈیوز کو ڈیلیٹ کیا گیا۔ تیسرا نمبر اسرائیل کا ہے جہاں سے 627 ویڈیو ہٹائی گئیں۔ چوتھا  نمبر برطانیہ کا ہے جہاں سے 568 ویڈیوز ہٹائی گئیں۔ 

اسی طرح پانچواں اور چھٹا نمبر بالترتیب جرمنی اور قزاقستان سے ہے جہاں سے 462 اور 372 ویڈیوز ہٹائی گئیں۔ جبکہ پاکستان ساتویں نمبر پر ہے جہاں سے 337 ویڈیوز ہٹائی گئیں۔ سب سے کم ویڈیو آذربائیجان سے ہٹائی گئیں جن کی تعداد محض 100 ہے۔

Watch Live Public News