آرمی چیف سے آسٹریلوی فوج کے سربراہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے آسٹریلوی فوج کے سربراہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال

(ویب ڈیسک ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر  سے آسٹریلوی فوج کے سربراہ  نے  ملاقات کی ،پاک آسٹریلیا عسکری قیادت نے باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  آسٹریلیا کے چیف آف آرمی سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سائمن سٹورٹ  نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔  آسٹریلین آرمی چیف نے   جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے ملاقات  کی۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق  پاک آسٹریلیا عسکری قیادت نے باہم دلچسپی کے امور بالخصوص علاقائی و عالمی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ  دونوں ممالک کے فوجی سربراہان نے علاقائی اور عالمی امن کے لیے جاری تعاون کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے دفاع اور سلامتی میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  جنرل عاصم منیر نے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین مضبوط تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں ممالک نے دفاع اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ  لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹورٹ  نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کی تعریف کی۔انہوں نے  یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور پاکستان کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   جی ایچ کیو آمد پر چیف آف آسٹریلین آرمی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

Watch Live Public News