بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جانے والے تمام مرکزی رہنما گرفتاری کے بعد رہا

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جانے والے تمام مرکزی رہنما گرفتاری کے بعد رہا

(ویب ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے ملاقات کیلئے جانے والے تمام مرکزی رہنما گرفتار ی کے بعد رہا کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لئے گئے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو رہا کر دیا دیا گیا۔ پی ٹی کے تمام سنیئر پارلیمنٹرین رہا ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئے۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے آنے والے رہنماؤں کو اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لیا گیا تھا،3 اپوزیشن لیڈرز، قومی اسمبلی، سینٹ اور پنجاب اسمبلی کو کو حراست میں لیا گیا تھا۔اس کے علاوہ  سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا ، سباق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔

پولیس کی جانب سے حراست میں لینے سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کو کہا گیا تھا کہ دفعہ 144 نافظ ہے آپ ایک سائیڈ میں جا کر جمع ہو جائیں۔اپوزیشن لیڈرز سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں نے ایک گھنٹے کے قریب ملاقات کیلئے جیل حکام کی اجازت کا انتظار کیا۔


اپس پی پوٹھوہار نبیل کھوکھر کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھی، حراست میں لینے کے بعد اپوزیشن لیڈرز کی گاڑیاں اور عملہ اڈیالہ جیل کے باہر سے روانہ ہو گیا۔

جیل حکام کی جانب سے دوسری بار پی ٹی آئی رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

ترجمان پولیس کا بیان آگیا:

ترجمان پولیس کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر سیاسی جماعت کے کارکنوں کے اکٹھے ہونے کے معاملے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارکنان کو وارننگ دے کر روانہ کر دیا گیا۔ قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا ردعمل : 

علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ  احتجاج کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔ جیسے ہی عمران خان فائنل کال دیں گے ہم سڑکوں پر ہوں گے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جانے والے رہنماؤں کی گرفتار ی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   معلوم نہیں   اڈیالہ جیل ملا قات کے لئے جانیوالے رہنماؤں کو  گرفتار کیوں کیا کیا۔

Watch Live Public News