محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے. تفصیلات کے مطابق مری، جہلم، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ناروال اور لاہور میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ چترال، دیر، سوات، بالاکوٹ، کوہستان اورایبٹ آباد میں بارش متوقع ہے۔ گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔