الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن اور کراچی کے بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کا فیصلہ کیاہے. تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری داخلہ نے شرکت کی ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات مقررہ وقت پر کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے . کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو ہی ہوں گے . اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اور صوبائی حلقوں کے ضمنی الیکشن 16 اکتوبر کو ہوں گے۔ جبکہ این اے 45کرم میں امن و امان کے حالات کے باعث الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.