’’ بگ بی’’ سال میں دو دفعہ سال گرہ کیوں مناتے ہیں ؟ اہم انکشاف

imitabh bachan birthday
کیپشن: imitabh bachan birthday
سورس: google

ویب ڈیسک :  معروف بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن آج 11 اکتوبر کو اپنی 81 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس عمر میں بھی امیتابھ فٹ اور صحت مند ہیں اور اب بھی فلموں میں سرگرم ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ امیتابھ سال میں دو بار اپنی سال گرہ مناتے ہیں ۔

 دنیابھر کے شائقین میں مقبول امیتابھ نے پانچ دہائیوں پر محیط اپنے کریئر میں  بھارتی  سنیما کو کئی ہٹ فلمیں دیں۔ لیکن بالی وڈشہنشاہ سال میں ایک بار نہیں بلکہ دو بار اپنی سالگرہ مناتے ہیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ اس کے پیچھے کیا وجہ ہے۔

  بگ بی کی پیدائش 18 اکتوبر 1942 کو یوپی کے الہ آباد میں ہوئی تھی اور یہ ان کی اصل سالگرہ بھی ہے لیکن بگ بی سال میں دو دفعہ اپنی  سالگرہ مناتے ہیں۔  دوسری سال گرہ وہ  2 اگست کو مناتے ہیں۔ دراصل 1982 میں وہ بنگلور میں  فلم ’قلی‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے اور اسی دوران ایک ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران بگ بی کو غلطی سے پیٹ میں مکا لگا اور یہ انہیں بہت مہنگا پڑا۔
بظاہر ہلکا پھلکا سا مکا ان کو اس بری طرح لگا کہ  ان کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں فوری اسپتال داخل کرایا گیا جہاں ان کی متعدد سرجریز ہوئیں ۔

  ممبئی کے اسپتال میں داخل کیے جانے کے بعد ایک دفعہ تو ان کی حالت اتنی خراب ہوگئی تھی کہ ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

 لیکن 2 اگست کو انہوں نے اپنے انگوٹھے کو حرکت دی جس سے ڈاکٹروں نے کسی طرح موت کے چنگل سے باہر نکالا اور اس طرح یہ ان کا دوسرا جنم تھا۔ اسی لیے بگ بی اپنی دوسری سالگرہ 2 اگست کو مناتے ہیں۔ 

بگ بی نے اپنے کریئر کا آغاز فلم سات ہندوستانی سے کیا جس میں سات ہیرو تھے۔ جس کے بعد امیتابھ نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور تقریباً 5 دہائیوں سے فلموں میں سرگرم ہیں۔ امیتابھ کی آخری ریلیز کالکی 2898ء تھی جس میں انہوں نے اشوتھاما کا کردار ادا کیا تھا۔ 
 
 

Watch Live Public News