(ویب ڈیسک ) فافن کی جانب سے الیکشن ٹریبیونلز پر تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
فافن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ٹریبیونلز نے اب تک صرف 11 فیصد درخواستوں پر فیصلے کیے ہیں،334 درخواستوں میں سے صرف 40 درخواستیں نمٹائی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق فافن نے 377 پٹیشنز کی نشاندہی کی تاہم پنجاب 43 کیسز کے بارے معلومات حاصل نہیں کی جا سکیں،الیکشن ایکٹ کے تحت ٹریبیونلز نے 180 دن انتخابی عذزرداریوں کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے، بہت سے کیسز مقررہ وقت ختم ہو چکا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حال میں پنجاب میں 8 ٹریبیونلز قائم کیے جنکی سماعتیں ابھی باقی ہیں، نمٹائے گئے 40 کیسز میں 4 قومی اسمبلی باقی 36 صوبائی اسمبلیوں کے ہیں۔
فافن کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ٹریبیونلز نے نصف سے زائد کیسز نمٹا دیے ، بلوچستان ٹریبیونلز میں 51 میں 28 کیسز نمٹا دیے، کے پی کے ٹریبیونلز نے 42 میں صرف 4 کیسز نمٹائے، سندھ ٹریبونل نے 86 میں سے صرف 6 کیسز نمٹائے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں 155 کیسز میں سے صرف 2 کیسز پر فیصلے ہوئے،اسلام آباد کے3 کیسز زیر سماعت ہیں، بہت سے کیسز تکنیکی بنیادوں پر خارج کیے گئے، نمٹائے گئے 40 کیسز میں سے 3 منظور جبکہ 37 خارج کیے گئے۔