چیف جسٹس قاضی فائز نے سپریم کورٹ بار کی الوداعی عشائیےکی  دعوت قبول کرلی

چیف جسٹس قاضی فائز نے سپریم کورٹ بار کی الوداعی عشائیےکی  دعوت قبول کرلی

(ویب ڈیسک ) چیف جسٹس  آف پاکستان قاضی فائز  عیسیٰ  نے سپریم کورٹ بار کی الوداعی عشائیےکی  دعوت قبول کرلی۔

تفصیلات کے مطابق   ایڈیشنل رجسٹرار نے سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو خط لکھ دیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے سپریم کورٹ بار کی دعوت قبول کرلی۔چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار کا الوداعی عشائیہ 24 اکتوبر کو ہوگا۔

واضح رہے کہ   سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے 10 اکتوبر کو عشائیہ کیلئے خط لکھا تھا۔

خط  کے مطابق  چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ بار کا شکریہ ادا کیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ  چونکہ ریٹائرمنٹ کا فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو ہے، مناسب ہوگا کہ الوداعی عشائیہ 24 اکتوبر کو رکھا جائے۔

قبل ازیں  چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے معاملے پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے فل کورٹ ریفرنس کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد 25 اکتوبر صبح ساڑھے 10 بجے ہو گا، فل کورٹ ریفرنس میں صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت سینئر وکلا کو مدعو کیا گیا ہے۔رجسٹرار نے صدر سپریم کورٹ بار کی ریفرنس کے موقع پر تقریر کی کاپی بھی مانگ لی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان مدت 25 اکتوبر کو مکمل ہو رہی ہے۔ 

Watch Live Public News