راولپنڈی(پبلک نیوز) سوڈان میں متعین اقوام متحدہ کے امن دستے کے ایک پاکستانی رکن لانس نائیک عادل اکرام سوڈان کے شہر جنوبی دارفور میں شہید ہو گئے.
آئی ایس پی آر کے مطابق دارفور میں یو این امن مشن میں شامل پاک فوج کے لانس نائیک عادل جان فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہو گئے. ایف سی بلوچستان کے 38 سالہ شہید لانس نائیک عادل جان کا تعلق لکی مروت سے تھا. دارفور میں یو این امن مشن شہریوں کے تحفظ اور انسانی بنیادوں پر امداد کے لئے متعین ہے.
آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک 161 پاکستانی پیس کیپرز عالمی امن مشنز میں جان کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں.