امریکا کا پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے مزید 2 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

امریکا کا پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے مزید 2 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان
جوبائیڈن انتظامیہ پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے مزید 2 کروڑ ڈالر امداد دے گی۔ تفصیلات کے مطابق ہیوسٹن میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے رکن پارلیمان شیلا جیکسن نے خطاب کیا. ہیوسٹن میں فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی نے کہاکہ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد امریکی انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں بائیڈن انتظامیہ نے مزید 20 ملین ڈالرز کی منظوری دے دی ہے۔ دوسری جانب میئر ہیوسٹن ایل گرین کا کہنا تھا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں پاکستانیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، عالمی برادری پاکستان کی مدد کرے۔ خیال رہے کہ اگست میں بھی امریکا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 3 کروڑ ڈالرز کی امداد کا بھی اعلان کیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔