پشاور: سکیورٹی فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی سے ٹکراگئی،1جوان شہید

پشاور: سکیورٹی فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی سے ٹکراگئی،1جوان شہید
پشاور: آئی ایس پی آر کے مطابق وارسک میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی سے ٹکرا گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں لانس نائیک عبدالرحمان شہید ہوگئے جبکہ 3 جوان زخمی ہیں ،اس کے علاوہ دھماکے سے تین سویلین بھی زخمی ہوئے ہیں ۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کے لئے کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پر عزم ہیں، بہادر سپاہیوں اور سویلین بھائیوں کی قربانیاں ہماری عزم کو مزید پختہ کرتی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔