بھارتی اداکار کِرن راج کی گاڑی کو حادثہ ، شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل 

بھارتی اداکار کِرن راج کی گاڑی کو حادثہ ، شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل 

(ویب ڈیسک )  بھارتی   اداکار کِرن راج کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے اور انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا  کا کہنا ہے کہ  مقامی فلم انڈسٹری (کنڑ) کے اداکار کِرن راج  کی گاڑی کو  بنگلورو میں حادثہ پیش آیا،حادثے کے بعد انہیں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کِرن راج اپنی نئی فلم کی شوٹنگ مکمل کرکے فلم کے   پروڈیوسر کے ساتھ گھر واپس آرہے تھے۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ   اداکار کی گاڑی سڑک پر ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے تاہم حادثے میں فلم کے پروڈیوسر محفوظ رہے۔

واضح رہے کہ کِرن راج نے کیریئرکا آغاز فلم واچ مین سے کیا، وہ مارچ'22 جیسی کئی  مشہور کنڑ  فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

Watch Live Public News