والد کی خودکشی کے بعد ملائیکہ اروڑا نے خاموشی توڑ دی

والد کی خودکشی کے بعد ملائیکہ اروڑا نے خاموشی توڑ دی

ویب ڈیسک: بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے اپنے والد کے انتقال کے بعد اپنا پہلا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا خاندان اس وقت شدید دکھ اور کرب میں ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے بدھ کی شام اپنے انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا کہ انھیں اپنے والد انیل مہتا کی موت کا اعلان کرتے ہوئے بہت دکھ ہوا ہے,اداکارہ نے  کہا کہ وہ نرم خو، پیار کرنے والے انسان اور ہمارے بہترین دوست تھے, ہمارا خاندان اس نقصان سے گہرے صدمے میں ہے اور ہم اس مشکل وقت میں میڈیا اور خیر خواہوں سے پرائیویسی کی درخواست کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملائیکہ کے والد انیل نے مبینہ طور پر باندرہ کے علاقے میں واقعہ ایک بلڈنگ کی چھٹی منزل سے چھلانگ لگائی تھی۔ 

پولیس موقع پر پہنچی اور انھیں ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے، پولیس کے مطابق اس واقعے کی اصل وجہ کا ابتک پتہ نہیں چلا ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انکے والد نے خودکشی نہیں کی یہ ایک حادثہ تھا، انھیں کوئی بیماری بھی نہیں تھی۔

Watch Live Public News