اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے موقع پر پاکستان میں اس سے متعلق کسی بھی طبی سامان کی کمی کا سامنا نہیں ہے ٗ دفاعی اور پرائیویٹ اداروں کے اشتراک سے ہم نے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ میں پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کے بارے میں اظہار خیال کیا ٗ فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں تسلی کا اظہار کیا اور بتایا کہ پاکستان کورونا سے ٹھیک طریقے سے نبرد آزما ہو رہا ہے۔https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1381476460263657475فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’’کرونا کی تیسری شدید لہر اور ہسپتالوں پر شدید دباؤ کے باوجود پاکستان میں حفاظتی سامان، ونٹیلیٹرز اور دیگر سامان کی کہیں کوئ کمی کا سامنا نہیں یہ دفاعی اداروں اور پرائیویٹ سیکٹر کا اشتراک ہے کہ ہم یہ خود کفالت حاصل کر سکے، انشاللہ یہ مشکل وقت بھی گزر جائیگا۔