لاہور(پبلک نیوز) مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نیب ایک پولٹکل انجینئرنگ کا داراہ ہے ٗیہ مجھے لانگ مارچ کے دن گرفتار کرنا چاہتے تھے ٗ انکی طاقت اور حکومت ختم ہورہی ہے، ڈسکہ کے عوام کو مبارک اور شاباش دینا چاہتی ہوں ٗڈسکہ کی عوام نے ووٹ پر پہرہ دیا۔ لاہور ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ ڈسکہ کی عوام نے آٹا چوروں چینی چوروں کا احتساب کیا ٗ ڈسکہ الیکشن تبدیلی کا پیش خیمہ ہے ٗ ڈسکہ عوام نے جعلی حکومت اور مشینری کا مقابلہ کیا ٗ یہ رسوا ہوکر دوبارہ ہارنا مناسب سمجھا ٗ ایک طرف ریاست کی طاقت تو دوسری طرف ڈسکہ کی عوام تھے۔انہوں نے کہا کہ نیب عمران خان کے کہنے پر انتقامی کارروائیاں کر ریا ہے ٗ عوام نے ڈسکہ الیکشن میں دھول چٹائی ہے ٗ یہ فرار کا راستہ اختیار کرنے کی کوشش کی لیکن ہر جگہ شکست ہوئیٗ عوام کے وٹوں نے الٹے پاؤں بھاگنے پر مجبور کیا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو 5 سال لگا کر توڑنے کی کوشش کی گئیٗ اسٹیبلشمنٹ سمیت دیگر ریاستی ادارے شامل تھےٗ مسلم لیگ ن آج پہلے سے بڑھ کر سامنے آئی ہے ٗان کے ایم این اے آج انکے خلاف ٹی وی پر آکر بات کر رہے ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے اراکین اب دوسرے ٹھکانے ڈھونڈ رہے ہیں ٗٗجب تک انکے جہاز، خرچے پر عیاشی کر رہے اس وقت وہ شوگر مافیا نہیں تھے ٗ جہانگیر ترین کو بتانا چاہتی ہوں کہ جس پر احسان کرو اس کے شر سے بچو ٗ پی ڈی ایم قائم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے اندر حقیقی تبدیلی لانے کیے پی ڈیم ایم اکٹھی ہےٗ بلاول بھٹو زرداری سے متعلق میرا واضح موقف سامنے آچکا ہے ٗ نوٹس مسلم لیگ ن نے نہین پی ڈی ایم نے بھیجا ٗ نوٹس متفقہ رائے کے بعد بھیجا گیا۔