پشاور: سرکاری ملازمین کا دھرنا ختم کرنیکا اعلان

پشاور: سرکاری ملازمین کا دھرنا ختم کرنیکا اعلان

پشاور (پبلک نیوز) احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین اور خیبر پختونخوا حکومت کے مابین مذاکرات کامیاب، مظاہرین کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان۔

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کامران بنگش کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین سے مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ سرکاری ملازمین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ سرکاری ملازمین کے ساتھ مذاکرات جرگہ ہال صوبائی اسمبلی میں ہوئے۔

حکومتی مذاکراتی ٹیم میں ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کامران بنگش، معاون خصوصی برائے انڈسٹری کریم خان اور فضل الہی نے شرکت کی۔ کامران بنگش نے مزید کہا کہ اساتذہ، کلرک سمیت دیگر تنظیموں نے احتجاجی دھرنا ختم کر دیا۔ سرکاری ملازمین کو تمام تر ریلیف دیں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔