اسلام آباد(پبلک نیوز) امیر جماعت سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے خلاف تحریک لبیک کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ کارکنوں نے ٹائر جلا کر اور رکاوٹیں کھڑی کر کے سڑکیں بلاک کر دیں۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام دیکھنے میں آ رہا ہے۔ بلدیہ، اورنگی، ملیر، کورنگی، پاورہاؤس، نارتھ ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں میں ٹریفک شدید جام ہے۔ آئی آِی چندریگڑ روڈ، ایم اے جناح روڈ پر بھی ٹریفک جام ہے جس کی وجہ سے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔
فیصل آباد میں سرگودھا روڈ ، تھانہ جھمرہ چوک، ریلوے پھاٹک جھمرہ، گوجرہ رجانہ چوک سمندری بند ہے۔ پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی۔ لاٹھی چارج سے متعدد کارکن زخمی ہو گئے۔ مظاہرین فرانس مردہ باد اور فرانسیسی سفیر کی بیدخلی کے نعرے لگا رہے ہیں۔
BLOCK the roads which are going towards parlimentBLOCK the roads which are going towards SC or any other related institution..But please do not block the way of common man..They have nothing to do with it..DONOT TROUBLE THEM????????????????#یہ_غداری_پڑے_گی_بھاری #SaadRizvi pic.twitter.com/X2g4kt0Xmn
— wastingmytime (@Arslan62572201) April 12, 2021
گجرات میں بھی کارکنوں نے دھرنا دے دیا ہے۔ دھرنے کے باعث جی ٹی ایس چوک ٹریفک کی روانی مکمل بند ہو چکی ہے۔ سیالکوٹ میں بھی سیکڑوں کارکن سڑکوں پر آگئے۔ سڑکیں بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
لاہور میں مولانا خادم حسین رضوی کے بیٹےسعد رضوی کی گرفتاری کے مناظر۔۔#saadRizvi #Tlp #TLP #khadimhussainrizvi #Lahore #Pakistan pic.twitter.com/t8RES18mrH
— Nation News.pk (@NationNewspak) April 12, 2021
بھاولپور میں دریائے ستلج پل پر تحریک لیبک کے کارکنوں کا احتجاج جاری ہے۔ ٹائر جلا کر قومی شاہراہ بند کردی گئی۔ تحریک لبیک کے دو اہم کارکن گرفتار کر لیے گئے۔ عاشق فرید امیر احمد پور ایسٹ سے گرفتار جبکہ الهت وسایا کو احمد پور سے حراست میں لیا گیا۔
Labbaik protesters in Lahore block roads after Rizvi's arrest. Similar protests are being reported from Karachi, Multan, Faisalabad, Rawalpindi and other cities. pic.twitter.com/1TnfAP2ztX
— Naila Inayat (@nailainayat) April 12, 2021
نیشنل ہائی ویز اور موٹروے پولیس کی جانب سے سامنے آنے والے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور، اسلام آباد موٹروے ایم 2 کو بند کر دیا گیا ہے۔ ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ فیض آباد انٹر چینج اور کوٹ عبدالمالک انٹر چینج کو بند کر دیا گیا ہے۔اس ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ ان شاہرائوں کو احتجاج کی وجہ سے بند کیا گیا۔
اس سے قبل تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کو گرفتار کرلیا گیا۔ تحریک لبیک پاکستان کے رہنما پیر اعجاز اشرفی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سعد رضوی کو لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔ سعد رضوی جامع مسجد رحمت العالمین میں نماز پڑھانے گئے تھے جہاں سے انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔