عارف لوہار کا سپر ہٹ ’’آتینوں موج کراواں’’ گانا کیسے تخلیق ہوا ؟

arif lohar
کیپشن: arif lohar
سورس: google

ویب ڈیسک : عارف لوہار نے حال ہی میں ایک گانا گایا ’آ تینوں موج کراواں‘  جو سپر ہٹ قرار دیا جارہا ہے لیکن یہ گانا جس کے مصنف اور کمپوزر عارف لوہار خود ہیں جانتے ہیں  کیسے تخلیق ہوا ؟ یہ کہانی کافی دلچسپ ہے ۔

اس گانے کو ایسی مقبولیت ملی کہ چاہے انسٹاگرام رِیلز ہوں یا پھر ٹک ٹاک ویڈیوز، ہر جگہ ہی یہ گانا سننے کو ملتا ہے۔

 بی بی سی اردو کے مطابق   گانے کی دلچسپ کہانی سناتے ہوئے عارف لوہار نے بتایا  میں ایک دن لندن میں تھا۔ میری ٹیم اور میں گانے بنا رہے تھے تو میں نے بچوں کو کہا کہ وہ جا کر دکان سے چپس لے آئیں۔ جب وہ لے کر آئے تو میں نے گُنگنا کر اُنھیں کہا کہ ’آ تینوں چیپس کِھلاواں۔

’اب مجھے نہیں علم تھا کہ یہ دھن بن جائے گی۔ پھر میری ٹیم نے دو سال بعد مجھے یاد کروایا کہ وہ جو دھن آپ نے بچوں کے ساتھ بنائی تھی اُس کا کچھ کریں۔

اس گانے  میں عارف لوہار کاساتھ دو گلوکاروں نے دیا۔ روچ کِلا اور دیپ جنڈو کینیڈین پنجابی ریپر ہیں۔ روچ کِلا سبھا لیبیا میں پیدا ہوئے۔ اُن کے والدین پاکستانی ہیں جبکہ دیپ جنڈو ایک پنجابی پروڈیوسر اور ریپر ہیں جن کا تعلق بھی کینیڈا سے ہے۔

عارف لوہار نے مزید بتایا کہ اس گانے کو جو بعد میں مقبولیت ملی اس کا اُنھوں نے تصور نہیں کیا تھا۔

عارف لوہار کا کہنا ہے کہ جب کوئی چیز تخلیق ہونے والی ہوتی ہے، تو وہ اس طرح ہی بن جاتی ہے۔

اپنے والد کی مشہور ’جُگنی‘ کا ذکر کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ اُس کا نیا ورژن بھی ایسے ہی اچانک بن گیا تھا۔

مجھے کہا گیا کہ فِلر کے لیے کچھ چاہیے۔ جو پہلے سے گایا ہوا کلام ہے اُسی کو نیا کر کے بنا دیں تو میں نے پھر ایسے ہی بیھٹے بیٹھے بنا دیا۔

Watch Live Public News