(ویب ڈیسک ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پاکستان ہائی کمیشن لندن کا دورہ کیا جہاں انہوں، پاکستان ہائی کمیشن میں مقامی پولیس کو ٹرین واقعہ کی رپورٹ درج کرادی ہے۔
خواجہ آصف نے پولیس کوواقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لندن میں نجی دورہ پرہوں، افسوسناک واقعہ 11 نومبرتقریباً ساڑھے 3 بجے الزبتھ لائن میں پیش آیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اپنے عزیز کے ہمراہ الزبتھ لائن کے ذریعے ریڈنگ جا رہا تھا،3 سے 4افراد پر مشتمل افراد نے ٹرین میں مجھے ہراساں کیا، میری بلا اجازت ویڈیو بنائی گئی اورنازیبا الفاظ کا استعمال بھی کیا گیا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ مجھے چھری سے قتل کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ، واقعہ میں ملوث کسی فرد کو بھی نہیں پہچانتا ہوں۔
ان کا کہنا تھاکہ ایسے مذموم واقعات باعث شرم اور قابل افسوس ہیں،لندن ٹرانسپورٹ پولیس سی سی ٹی وی ویڈیوز کی مدد سے متعلقہ ملزمان کا سراغ لگائے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل خواجہ آصف لندن میں الزبتھ لائن ساتھی کے ہمراہ سفر کر رہے تھے، نامعلوم شخص نے پہلے جملے کسے اور پھر دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے۔
برطانوی دارالحکومت میں نامعلوم شخص نے خواجہ آصف کا تعاقب کیا اور انہیں چاقو سے حملے کی دھمکی دی۔