کابل ( ویب ڈیسک ) افغانستان میں طالبان تین ماہ کے اندر اس دارالحکومت کابل پر اپنا تسلط قائم کر سکتے ہیں جبکہ وہ ایک ماہ کے اندر کابل کے قریب پہنچ جائیں گے، اس بات کا انکشاف امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں کیا گیا ہے جسے امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس نے نشر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ٹی وی چینل نے انٹیلی جنس رپورٹ کے حوالے سے ایک خبر نشر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ طالبان کی حکومت بنانے کی طرف اور افغانستان پر قبضے کی طرف پیش رفت بہت تیزی سے جاری ہے ، افغان افواج طالبان کی پیش قدمی روکنے میں مسلسل ناکام رہی ہے اور اسے شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، افغان آرمی چیف عبدالولی احمدزئی کو عہدہ سے ہٹائے جانے کی وجہ بھی یہی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنرل ہیبت اللہ علی زئی نئے آرمی چیف بنانے کا مقصد بھی یہ ہے کہ سخت گیر جنرل شاید طالبان کیخلاف کامیابیاں حاصل کر سکیں، طالبان 9 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر چکے ہیں، بلخ صوبہ کا ہیڈ کوارٹراور مزار شریف کی طرف طالبان کی پیش قدمی جاری ہے۔