افغان حکومت کی طالبان کو اقتدار میں شراکت کی پیشکش

افغان حکومت کی طالبان کو اقتدار میں شراکت کی پیشکش
ویب ڈیسک: افغانستان حکومت نے بالآخر ہتھیار ڈال دیئے۔ ملک میں جاری جنگ روکنے کی غرض سے طالبان کو اقتدار میں شراکت کی پیشکش کر دی ہے۔ یہ پیشکش دوحہ میں جاری ٹرائیکا پلس مذاکرات کے دوران کی گئی۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ( اے ایف پی) نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ قطر میں ٹرائیکا پلس مذاکرات جاری ہیں جن میں افغان حکومت کے نمائندوں کی جانب سے طالبان کو پیشکش کی گئی ہے کہ ملک میں جاری جنگ روک دیں تو اقتدار میں شراکت دار بنانے کے لیے تیار ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق طالبان کو براہ راست یہ آفر نہیں دی گئی بلکہ افغان حکومت کے نمائندوں نے ثالثوں کے سامنے یہ پیشکش رکھی۔ واضح رہے کہ ثالث کا کردار قطر ادا کر رہا ہے۔ جس نے مذکورہ پیشکش طالبان تک پہنچا دی ہے۔ یہ بھی واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے مندرجہ بالا پیشکش کے جواب میں کوئی بھی مؤقف تاحال نہیں دیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔