نائلہ کیانی نے دنیا کی گیارھویں بلند ترین چوٹی سر کرلی

نائلہ کیانی نے دنیا کی گیارھویں بلند ترین چوٹی سر کرلی
نائلہ کیانی نے دنیا کی گیارھویں بلند ترین چوٹی گاشربرم ون سر کرلی ہے. تفصیلات کے مطابق کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک بہت بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے انہوں نے یہ اعزاز جمعہ کی علی الصبح سات بجے حاصل کیا ہے۔ نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے زیادہ بلندی والی تین چوٹیاں سر کرنے والے پہلی پاکستانی بن گئیں ہیں۔ نائلہ کیانی پیشے کے لحاظ سے ایک بینکر اور کوہ پیمائی کی شوقین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میری زندگی میں ہونے والے مشکل کاموں میں سے ایک تھا۔ معروف فلاحی تنظیم بلقیس اینڈ عبدالرزاق داؤد فاؤنڈیشن، جو کے نائلہ کیانی کے آفیشل اسپانسر بھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نائلہ کیانی پاکستان کا فخرہیں۔ عبدالرزاق داؤد کا مزید کہنا تھا کہ نائلہ کیانی کامیاب مہم جوئی کے ساتھ تاریخ میں اپنا نام رقم کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بارڈ فاؤنڈیشن پاکستانی نوجوانوں باالخصوص خواتین کا ٹیلنٹ سامنے لانے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ نائلہ کیانی نے مہم جوئی کی کامیابی پر بارڈ فاونڈیشن کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔