ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار

ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 3 روپے 29 پیسے تک گرگئی. انٹربینک میں جمعہ کے دن کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 3 روپے 29 پیسے تک کمی واقع ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 215 روپے 59 پیسے پرآگیا ہے، دن کے 12 بجے انٹر بینک میں امریکی ڈالر 215 روپے 25 پیسے پر پہنچ گیا۔ آج دن کے اختتام پر ڈالر 218.88 روپے کی سطح پر بند ہوا جبکہ 10 روز میں انٹر بینک میں ڈالر 24 روپےسستا بھی ہوچکا ہے۔ جمعرات کے روز اوپن مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 217.50 روپے کی سطح پر آگیا تاہم دن کے اختتام پر 214.50 پر آگیا۔ مقامی کرنسی مارکیٹوں میں 1اگست تا5اگست پر مشتمل ہفتے کے دوران ڈالرکی قدر میں غیر معمولی گراوٹ کا رجحان رہا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 239.37روپے کی سطح سے نیچے آتے ہوئے 224.04روپے کی سطح تک آگیا تھا یعنی کہ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 15 روپے 33پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح سے اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر247روپے سے گرتے ہوئے220روپے کی سطح پر آگیا تھا جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 27روپے کی کمی دیکھی گئی تھی اور کرنسی ڈیلرز کے مطابق آئندہ دنوں بھی ڈالر کی قدر میں کمی آنے کا قومی امکان ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔