لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کا 13 اگست کو ہاکی سٹیڈیم میں جلسہ رکوانے اور آسٹرو ٹرف پچ اکھاڑنے سے متعلق کیس پر سماعت ، عدالت نے کمشنر لاہور کو ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی، عدالت نے کمشنر کو جلسہ کروانے سے متعلق ہدایت کر دی. عدالتی فیصٌلے میں کہا گیا کہ کمشنر فیصلہ کریں کہ وہاں پر جلسہ کرنے کا کتنا نقصان ہوا ہے، گورنمنٹ پنجاب اسکو دیکھے کہ وہاں کتنا بجٹ آئے گا دوبارہ پچ لگانے میں. لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر جلسے کی جگہ تبدیل کرنے کیلئے درخواستوں پر فیصلہ کریں، یہ حکام کا کام ہے وہ پی ٹی آئی کو کہاں جلسہ کرنے کی اجازت دیں۔اسٹیڈیم کو کسی بھی قسم کا نقصان نہ پہنچایا جائے، نقصان کی صورت میں پی ٹی آئی اس کا ازالہ کرے گی۔ وکیل عطاء تارڑ نے کہایہ مینار پاکستان،بابا گراؤنڈ اور بھی بہت سی گراؤنڈ ہیں جہاں جلسہ کرا سکتے ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کل تک ٹرف لگ سکتی ہے. بیرسٹر حسین چوہدری کا کہنا تھا کہ جتنا نقصان ہوا ہے اسے انھیں ادا کرنا چاہیے جس پر عدالت نے کہا اگر میں انھیں کسی دوسری جگہ جلسہ کرنے کا کہہ دوں تو پھر کیا گورنمنٹ انتظام کر سکتی ہے. ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وہاں پر جلسہ کرانے کا اصل مقصد سیکیورٹی کی وجہ سے ہے. سرکاری وکیل نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کے بنیادی حقوق سلب نہ ہو، کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے آرٹیکل 16 کی ہرگز خلاف ورزی نہیں ہو رہی. معاملے پر عدالت نے کہا آپکے پاس اسٹیڈیم کی دوبارہ تعمیر کا کیا طریقہ کار ہے، کیا یہی والا آسٹرو ٹرف بچھایا جائے گا، آج اگر جلسہ نہیں ہوتا تو ٹرف تو اترا ہوا ہے. سابق ہاکی پلیئر کے وکیل نے کہا آپ ان سے حلف نامہ لیں کہ یہ ٹرف دوبارہ کب لگائیں گے؟سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ جی نئے والا یہاں بچھایا جائے گا. وکیل عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ سمجھ سے بالا تر ہے کہ یہ اسٹیڈیم میں ہی کیوں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، اگر ڈی سی اجازت دے دیگا تو کیا انکے گھر میں بھی جلسہ کر سکتے ہیں، ہم انکا جلسہ روک نہیں رہے صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ کسی دوسری جگہ جلسہ کر لیں .